پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ویسٹ انڈیز کے شہر تروبا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی کامیابی سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔ تینوں میچز تروبا کے جدید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کوایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔






