تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی جانب سے تشدد کے بعد قتل۔

بنوں (ذرائع مائی نیوز) کلعدم دہشتگرد فتنہ الخوارج تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کی جانب سے گزشتہ روز بنوں سے اغوا کیے گئے مروت بیٹنی قومی تحریک کے سرکردہ رہنما حاجی فرمان اللہ، ولی اللہ اور عطاء اللہ کو دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں نے پہلے رہنماؤں کو رہا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، مگر وعدے کے برعکس انہیں تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاعات کے مطابق، ان کی لاشیں ٹوچی پل کے قریب، پرانی پولیس چوکی مروت کینال کے ساتھ مسلح افراد نے چھوڑ دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں