انڈوں کو متعدد طریقوں سے پکا کر کھایا جاسکتا ہے۔ فرائی، آملیٹ یا کسی اور شکل میں انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں بہت زیادہ ہوتا ہے بالخصوص ناشتے کے لیے اسے سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ انڈوں سے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں اور اس غذا کو صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ ہر سال اکتوبر کے دوسرے جمعے کو انڈوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے؟ویسے تو عالمی دن گزر چکا ہے مگر آپ یہ ضرور جاننا چاہیے کہ انڈے کھانے سے صحت کو کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ پروٹین کا حصول ایک انڈے میں 6 گرام پروٹین ہوتا ہے اور یہ غذائی جز بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ ہمارا جسم اسے خود نہیں بناتا۔ پروٹین ہڈیوں، ناخن اور بالوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ مفید غذائی اجزا سے بھرپور ایک انڈے میں پروٹین کے ساتھ ساتھ فاسفورس، کولین، وٹامن بی 12، وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن بی 12، وٹامن بی 9 (فولیٹ)، لیوٹن اور Selenium سمیت متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے خلیات کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ وہ خلیات کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کا حصول صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کو ایچ ڈی ایل کہا جاتا ہے جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کو ایل ڈی ایل۔ انڈے کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی دونوں اقسام میں اضافہ ہوتا ہے مگر ایچ ڈی ایل قسم دوسرے کو نقصان نہیں پہنچانے دیتی۔ خون میں چکنائی کم کرے خون میں چکنائی کی سطح میں کمی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے اور شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ انڈوں میں موجود مخصوص فیٹی ایسڈز سے خون میں چکنائی کی سطح میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے تحقیقی رپورٹس کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے والے افراد میں فالج کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ دل کے لیے مفید انڈے کھانے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے والے افراد میں اس غذا سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ لگ بھگ 20 فیصد کم ہوتا ہے۔ پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے ناشتے میں انڈہ کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں دن میں بے وقت کچھ کھانے سے بچنا آسان ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بینائی کو فائدہ پہنچائے انڈوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے بینائی کے امراض جیسے موتیا اور عمر کے ساتھ آنے والی کمزوری سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ دماغ تیز ہوتا ہے انڈوں میں موجود وٹامن ڈی دماغ کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اس میں موجود اجزا جیسے کولین سے اعصابی خلیات کے درمیان تعلق بہتر ہوتا ہے جبکہ دماغی نشوونما تیز ہو جاتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی؛ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر عاقب جاوید پر شدید تنقید
- پاکستان کا اڈہ سراج نارووال مندر سے متعلق بھارتی الزامات مسترد
- وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار اولارا اوتونو کی ملاقات، بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور
- سکیورٹی فورسز کا قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگرد ہلاک
- معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھنا ہے، پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے، وزیرخزانہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






