کراچی میں ایم کیو ایم کا الیکشن آفس کا افتتاح، انتخابات کی تیاریاں شروع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی، کراچی کے علاقے ماڑی پور میں الیکشن آفس کا افتتاح کردیا۔ الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے والے خود مٹ رہے ہیں، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال سے پاکستان پر جو حکمرانی کر رہے ہیں ان کا عوام سے تعلق نہیں، الیکشن میں ایسے افراد کو آگے لائیں گے جنہوں نے پاکستان کا دکھ دیکھا ہے۔ اس موقع پر سید مصطفی کمال نے کہا کہ جب وہ میئر تھے تو رات کو جاگ کر خدمت کرتے تھے، آج کراچی پہلے چار بدترین شہروں میں شامل ہے۔