ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ لفظ’ بھائی‘ لگانے کو برابری کا رشتہ قرار دے دیا۔ رہنما متحدہ قومی موومنٹ فاروق ستار حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے ان سے سیاسی سمیت مختلف اور دلچسپ موضوعات پر بھی سوال کیے۔ دوران شو تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ کہ ایم کیو ایم لیڈرز میں ایسا کیا ہے جو ان کے ساتھ لفظ ’بھائی‘ لگانا لازمی ہوجاتا ہے ؟ اس پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایسا ہی ہے بلکہ ہماری پارٹی میں ایسا ہوچکا ہے کہ اکثر تو بیویاں بھی اپنے شوہروں کو بھائی کہنے لگی ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ ہم نسرین جلیل کو نسرین جلیل باجی کہتے تھے تو لوگوں نے ان کے نام کے آگے بھی بھائی لگا کر ’نسرین جلیل باجی بھائی‘ کہنا شروع کردیا ، بھائی دراصل ایک صیغہ ہے اور دو کارکنوں کے درمیان بھائی کاتعلق برابری کی بنیاد پر ہے کیوں کہ چاچا بھتیجا کا تعلق برابری نہیں ہے لیکن بھائی کا تعلق برابری کا ہے۔ الیکشن میں اگلا وزیراعظم کسے دیکھتے ہیں کے سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک نہ ایک دن ضرور ہونے ہیں، جیسے جانداروں کے لیے آکسیجن اور مچھلی کے لیے پانی ضروری ہے، ہم سیاست دانوں کے زندہ رہنے کے لیے الیکشن بہت ضروری ہے، میری خواہش ہوگی کہ بلاول بھٹو زرداری کے فارم ہاؤسز اور کھیتوں میں کام کرنے والے ہاری (کسان) کا بیٹا وزیراعظم بن جائے یا پی پی پی کا کوئی کارکن وزیراعظم بن جائے یا پھر میری خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی انڈسٹریز میں کام کرنے والا کوئی ملازم وزیر اعظم بن جائے جو پڑھا لکھا ہو اور سیاسی سوجھ بوجھ بھی رکھتا ہو۔ فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ عوام میں سے کوئی وزیراعظم بن کر سامنے آئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شیر افضل مروت کے خلاف لابنگ، اہم عہدے سے محروم ہونے کا امکان
- اداکارہ درفشاں سلیم کے گال پر مداح کا بوسہ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
- اذلان شاہ ہاکی کپ؛ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو شکست دے دی
- پاکستانی نژاد صادق خان کا اہم ریکارڈ، مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015