وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر اور کار برآمد کرلی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی عمران ریاض کی زیر نگرانی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران رمادا پلازے سے منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں خرم، اسامہ، فرقان احمد، محمد افضل اور محمد علی شامل ہیں، ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 8000 امریکی ڈالر اور کار برآمد کر لی گئی ہے، ان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات بھی برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شیر افضل مروت کے خلاف لابنگ، اہم عہدے سے محروم ہونے کا امکان
- اداکارہ درفشاں سلیم کے گال پر مداح کا بوسہ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
- اذلان شاہ ہاکی کپ؛ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو شکست دے دی
- پاکستانی نژاد صادق خان کا اہم ریکارڈ، مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015