دانتوں کو موتیوں کی طرح چمکدار بنانے کا گھریلو ٹوٹکا

چائے، کافی یا پھر پان وغیرہ کھانے کی عادت سے لوگوں کے دانتوں پر برا اثر پڑتا ہے اور وہ داغ دھبوں اور پیلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس وجہ سے وہ سب کے سامنے ہنسنے سے بھی کترانے لگتے ہیں کہ ان کے پیلے دانت دکھیں گے اور شرمندگی ہوگی۔ البتہ آج ہم آپ کوایسا آسان سا ٹوٹکہ بتائیں گے جو آپ گھر بیٹھے آزما بھی سکتے ہیں اور اس سے آپ کے دانت بھی جگمگا اٹھیں گے۔ دانت تو کھانوں میےاستعمال ہونے والی ہلدی سے بھی پیلے ہوجاتے ہیں البتہ اگر ان کی بار بار اسکیلنگ کروائی جائے تو وہ پتلے اور کمزوری ہوجاتے ہیں۔ دانتوں کو چمکانے اور انھیں سفید بنانے کے لئے  روز ایک کیلا اس طرح کھائیں کہ اس کا گودا منہ میں ہر طرف لگ جائے۔ کیلے میں کیلشیم ہوتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوطی دیتا ہے۔ جبکہ رات کو سونے سے پہلے کیلے کے چھلکے کو دانتوں پر کچھ دیر ملیں اور اس کے بعد کچھ کھانے پینے سے گریز کریں۔ کچھ دن یہ عمل دہرانے سے دانتوں کے اوپر میل کی تہہ کٹ جائے گی اور دانت سفید چمکدار ہوجائیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت