مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا سے لیکر افریقا اور ایشیا سے لیکر یورپ تک مختلف ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جبکہ سٹی یونیورسٹی نیویارک کے طلبا بھی فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے اور ریلی کے شرکا نے فری فلسطین کے نعرے لگائے۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی فلسطین میں اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں ہر رنگ و نسل کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطین پر ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائی۔ یورپی ملک اٹلی میں بھی بڑی تعداد میں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے جبکہ جرمنی کے شہر میونخ میں پابندی کے باوجود سینکڑوں افراد اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔ فرینکفرٹ میں فسلطین کی حمایت میں ریلی پر سماجی کارکن کو گرفتار کیا گیا ا ور ترکیہ میں بھی فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کی گئی۔ جنوبی افریقا میں بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیاگیا جس کی قیادت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کی۔ یمن میں لاکھوں افراد نے فسلطنیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جبکہ عراق کے دارالحکومت بغداد کا تحریر اسکوائر مظاہرین کے نعروں سے گونج اٹھا، اردن میں ہزاروں مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی سرحد کی طرف مارچ کیا گیا جسے روکنے کیلئے اردنی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔ تہران میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آزادی اسکوائر پہنچے جبکہ پاکستان کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں سمیت مصر، شام، قطر، الجزائر اور تیونس میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیاگیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنا بہت آسان
- پاکستان ذاتی آمدن ٹیکس کو تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کےلیے برابر بنائے: ورلڈ بینک
- تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے:عمران خان
- حماس جنگ بندی معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تو اسے ملک بدر کر دیں: امریکا کا قطر کو پیغام
- ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے جیت لی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015