سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں 128 مجرمان اور اشتہاری شامل ہیں، خطرناک اشتہاری ملزمان اہم مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔ جاری کردہ فہرست میں ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر جاری کر دی دی گئیں جبکہ مجرمان کے سر کی قیمت 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ مطلوب ملزمان میں زیادہ تر کا تعلق لکی مروت اور بنوں سے ہے۔ مطلوب ملزمان میں شانگلہ، سوات، صوابی اور ڈیرہ سے اہم سہولت کار بھی شامل ہیں۔