غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں جہاں اب تک 2600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں وہیں ایک ہزار سے زائد لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی کاموں میں مصروف ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایک ہزار سے زائد لاپتا فلسطینیوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کی رات مغربی کنارے پر چھاپہ مار کر درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے مغربی کنارے پر متعدد چھاپے مارے جس میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد گرفتار فلطسینیوں کی تعداد 600 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا اور اس کی وجہ صرف انتظامی بتائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں رفاح کی سرحد بند ہونے سے سیکڑوں افراد اب بھی سرحد پر ہی موجود ہیں جب کہ ترکیہ اور اردن کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد بھی سرحد بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015