جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور پاک فوج کے 2 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگرممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی ساجد اعظم شہید ہو گئے، 31 سال کے سپاہی ساجد اعظم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں بھی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی وارث خان شہید ہوئے ، 27 سال کے سپاہی وارث خان شہید کا تعلق کرک سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگرممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015