کیا آپ املوک کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

املوک جسے عام طور پر جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے جبکہ اس کا انگریزی نام پرسیمون ہے۔ آج کل اس پھل کا موسم ہے اور یہ ہر پھل بیچنے والے کے پاس موجود ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پھل کو ہر کوئی کھانا پسند نہیں کرتا، کچھ کو اس کا ذائقہ نہایت پسند ہوتا ہے، تاہم کچھ… جاپانی پھل دیکھنے میں بہت خوبصورت اور خوش نما سا نظرآتا ہے۔ اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس ٹماٹر کا رنگ سرخ اور جاپانی پھل کا رنگ نارنگی ہوتا ہے۔ لیکن قدرت کے اس خاص پھل کو ضائع نہ کریں، بلکہ اپنے ان پکوان کا حصہ بنائیں جس میں آپ کو مٹھاس شامل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ چینی جو ہم عام طور پر اپنے گھروں میں استعمال کررہے ہیں اس کے کئی نقصانات بھی ہیں، جبکہ املوک ایک ایسا پھل ہے جس کے فائدے ہی فائدہ ہیں۔ اس مزیدار پھل میں گودا بھرا ہوتا ہے، لیکن یہاں آپ کو اسے کھانے کی نہایت دلچسپ ٹپ دی جارہی ہے، جسے آزما کر یقیناً آپ املوک شوق سے خریدنا شروع کردیں گے۔ ویسے املوک گودے سے بھرا پھل ہے اور اس کی مٹھاس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا۔ اس جمے ہوئے پھل کو بیچ سے کاٹ کر چمچ سے اس کا گودا ایسے کھائیں جیسے کپ سے آئس کریم کھائی جاتی ہے، اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ اس کے اوپر آپ جیلی ڈال لیں، یا ونیلا آئس کریم کے ساتھ اسے مزید لزیز بنادیں۔ اس کے علاوہ کیا آپ جانتے ہیں کہ املوک کھانے کے بڑے فائدے بھی ہیں، اپنی صحت سے متعلق چند مسائل کے لیے جہاں آپ ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں، وہاں اس میٹھے پھل کے فوائد جان کر اس کا استعمال شروع کردیں، یقیناً کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں: املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ اس پھل میں اینٹی کینسر ایجنٹس موجود ہوتے ہیں، جو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے ساتھ صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اس میں فائبر موجود ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر رکھتا ہے۔ پھل میں موجود وٹامن سی مناعی نظام کو تیز کرنے کے ساتھ بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ پھل برین ٹیومر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہے۔ پھل وٹامنز کی مدد سے جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ املوک بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ہے۔

کیٹاگری میں : صحت