امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی ، امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی ، کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی بھارتی را کے دہشت گردی کے منصوبے سے پردہ اٹھ گیا۔ امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پرفردجرم عائد کردی گئی، امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے، نکھل گپتا اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ امریکی رپورٹ میں کہا ہے کہ نکھل گپتا کو امریکا کی درخواست پرچیک ریپبلک میں گرفتار کیا گیا، گرپتونت سنگھ کے قتل کےاحکامات بھارتی انٹیلی جنس اہلکارنےجاری کئے۔ امریکی رپورٹ کا کہنا تھا کہ نکھل گپتاکومئی میں گرپتونت سنگھ کےقتل کےمنصوبے کیلئے تیارکیاگیا، قتل کے بدلے میں نکھل گپتا کیخلاف بھارت میں مقدمات ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہنا تھا کہ نکھل گپتا نے بھارتی انٹیلی جنس اہلکارکیساتھ گرپتونت کےقتل کامعاہدہ کیا اور سکھ رہنماکےقتل کیلئےاجرتی قاتل سےرابطہ کرکے سکھ رہنما کے قتل کیلئے ایک لاکھ ڈالرزکامعاہدہ کیا۔ امریکی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نکھل گپتانےامریکامیں سکھ رہنماکےقتل کیلئے15ہزارڈالرزکی پیشگی رقم دی اور اجرتی قاتل کوگرپتونت سنگھ کوجلدقتل کرنےکوکہا۔ اجرتی قاتل امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا خفیہ اہلکارتھا، بھارتی انٹیلی جنس اہلکارنےگپتاکوگرپتونت کےگھرکاپتہ،فون نمبرزبھی دیئے اور ہردیپ سنگھ نجارکےقتل کی تصاویر بھی نکھل گپتا کو بھجوائی۔ امریکی اداروں نےکچھ عرصہ پہلےگرپتونت سنگھ کےقتل کی سازش ناکام بنادی تھی ، گرپتونت سنگھ امریکی اور کینیڈین شہریت رکھتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015