سوئٹزرلینڈ سے بنکاک جانے والی پرواز میں میاں بیوی لڑ پڑے جس کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈ کرنا پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ایئرلائن لفتھانسا کے مسافر بردار طیارے نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ مسافر طیارہ سوئٹزرلینڈ کے شہر میونخ سے بنکاک جارہا تھا۔ طیارے نے ہنگامی لینڈنگ سے قبل پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی لیکن اجازت نہ ملنے کے باعث پائلٹ نے نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو اتار دیا گیا۔ میاں بیوی کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے کرکے طیارہ اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا۔ میاں بیوی نے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد طیارے کے عملے سے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے جہاز میں سفر جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔ مسافر میاں بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارت خانے بھیجا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015