ایبٹ آباد میں تریڑی کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے کے بعد چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایبٹ آباد کے علاقے تریڑی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور ابتدائی طور پر 7 لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جس کے بعد مزید دو لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی موت جھلسنے سے ہوئی ہے جب کہ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر کی چھت بھی گر پڑی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے خود کو الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے
- فٹبال میچ بن گیا میدان جنگ، 10 کھلاڑی زخمی
- علاقائی تنازعات عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: سعودی وزیر خزانہ
- موبائل فون کو صحیح چارج کرنے کا آسان طریقہ آزمائیں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015