بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔ تاہم بھارت کے شہر بنگلورو میں دولہے نے رسمی گھوڑے اور گاڑی کو چھوڑتے ہوئے اپنی بارات الیکٹرک اسکوٹر پر لے جانے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں باراتیوں کو بنگلور کی سڑکوں پر الیکٹرک بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ باراتی بنگلور کی سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Traaexplore Weddings (@traaexploreweddings) ایک صارف نے لکھا، ”اس تصور سے پیار کرو کسی جانور کو تکلیف نہیں ہوتی۔” دوسرے نے تبصرہ کیا، ”یقینی طور پر، یہ ایک انجینئر کی شادی ہے۔” تیسرے نے کہا، ”اگر بیٹری گر جائے تو کیا ہوگا”۔






