ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو نوعمر افراد موٹے ہوتے ہیں ان میں گردے کی بیماری کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسی جریدے ’جاما پیڈیاٹرکس‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق موٹاپا لڑکوں میں گردے کی بیماری کا خطرہ نو گنا اور لڑکیوں میں چار گنا بڑھا دیتا ہے۔ اسرائیل میں ہیبریو یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن کے ڈاکٹر اویشائی سر نے کہا کہ مٹاپے اور گردے کی بیماری کے درمیان تعلق نوجوانوں میں واضح ہے جبکہ 30 سال کی عمر سے پہلے اس کا امکان اور زیادہ پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی تحقیق میں بڑی عمر کے لوگوں میں موٹاپے اور گردے کی بیماری کا آپسی تعلق تو دریافت کیا گیا تھا لیکن چھوٹی عمر میں موٹاپے کے گردوں کے حوالے سے ممکنہ خطرات کے بارے میں زیادہ تحقیقات نہیں کی گئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجزیہ بتاتا ہے کہ ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کی غیر موجودگی میں بھی جوانی میں مٹاپا گردے کی بیماری کا خطرہ 1.5 سے 2.7 گنا بڑھا دیتا ہے۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ زیادہ وزن گردوں کو کیونکر نشانہ بناتا ہے۔ اغلب یہی ہے کہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی بلند سطح اور موٹاپے سے منسلک ہارمونز کی بدانتظامی کے عناصر کارفرما ہوسکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015