تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کرنے پر مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سو کیس خارج ہو گیا کہنے کے بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنے کو معافی ملی ہے، درگزر ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کرنے کا فیصلہ
مریم نواز نے کہا کہ سو کیس خارج ہو گیا کہنے کے بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنے کو معافی ملی ہے، درگزر ہوا ہے۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کو ختم کرتے ہوئے نوٹس ڈسچارج کر دیا ہے۔
توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔ https://t.co/nVimAUvaaw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022






