یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی سے پھرانکار کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سول ایوی ایشن کا ادارہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)کا اعتمادحاصل کرنے میں ناکام رہا۔
رجسٹریشن اور اوور سائٹ معاملات بہترکرنے میں سول ایوی ایشن کو اب تک کامیابی نہ مل سکی۔
پی آئی اے نے اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
یورپی یونین نے سیفٹی معاملات پرپی آئی اے پر جولائی 2020 سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔