فزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پرتین سائنس دانوں نے جیت لیا

تینوں سائنس دانوں نے کوانٹم انفارمیشن سائنس میں گرانقدرتحقیقات کیںفزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر تین سائنسدانوں نے جیت لیا۔
رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے اعلان کے مطابق فرانس کےایلین آسپیکٹ، امریکا کے جان ایف کلازر اور آسٹریا کے اینٹون زلینگر فزکس کے نوبیل کے حقدار قرار پائے۔
تینوں نے کوانٹم مکینکس میں گرانقدرتحقیقات کیں جس پر انہیں مششترکہ انعام سے نوازا گیا۔

BREAKING NEWS: The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2022 #NobelPrize in Physics to Alain Aspect, John F. Clauser and Anton Zeilinger. pic.twitter.com/RI4CJv6JhZ
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 4, 2022
گزشتہ روزطب کے نوبیل انعام کیلئے سوئیڈن کے سائنس دان سوینتے پابو کو حقدار ٹھہرایا گیاتھا، انہیں یہ ایوارڈ ’انسان کے ارتقا‘ پر تحقیق کیلئے دیا گیا۔
پانچ اکتوبرکو کیمسٹری اور جمعرات کو ادب کے شعبے میں نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا، لٹریچر سے وابستہ افراد کو جمعرات کو نوبل انعام سے نوازا جائے گا،
امن کے نوبل انعام کا اعلان جمعہ کو ہوگا جبکہ آخری نوبیل ایوارڈ اکنامکس کے شعبے سے وابستہ افراد کو 10 اکتوبر کو دیا جائے گا۔