انڈونیشیا میں برقع پوش خاتون نے صدارتی محل میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں برقع پوش خاتون نے صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ خاتون نے تلاشی دینے سے بھی انکار کیا اور سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر پستول نکال لی۔
خاتون نے سیکیورٹی گارڈز کی طرف پستول تانی جس پر دوسرے گارڈز نے خاتون کو پکڑ لیا اور اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ خاتون کو محل کی سیکیورٹی انچارج کے حوالے کردیا۔
خاتون سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے تاہم خاتون کے محل میں داخل ہونے کی کوشش کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ یہ معلوم ہوسکا کہ خاتون کی نیت کیا تھی۔
مسلح خاتون کی عمر 20 سال بتائی جارہی ہے تاہم نام اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی۔
Skenario kata mereka yang Pro teroris pic.twitter.com/OIbgTpsMyz
— NalaR ®️ ☕ (@Paltiwest) October 25, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ برس 31 مارچ کو برقع پوش خاتون نے نیشنل پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا جسے اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔






