ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔
سڈنی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جنوبی افریقا کے کپتان کے لئے اچھا ثابت نہ ہوا اور وہ خود ہی پہلے اوور میں 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رائیلی روسو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بنگلادیشی بولرز کی لائن بگاڑدی اور ورلڈ کپ 2022ء کی پہلی سنچری بنا ڈالی۔
انہوں نے 56 گیندوں پر 109 رنز کی تیز اننگز کھیلی جب کہ اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے۔ بنگلادیشی بولر شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سڈنی میں کھیلا جارہا ہے۔ شکیب الحسن بنگلادیش جبکہ ٹیمبا باوما جنوبی افریقا کی قیادت کررہے ہیں۔






