لانگ مارچ:عمران کا ہدف نئے آرمی چیف کی تقرری ہی ہے:مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران کا ہدف نئے آرمی چیف کی تقرری ہی ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ چار سال فتنہ حکومت میں رہا، کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں اس نے تباہی نہ مچائی ہو، عمران خان جب جمہوریت کی بات کرتا ہے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے، یہ اپنی 22 سالہ جددوجہد کا ذکر کرتا ہے جو پریوز مشرف کی غلامی سے شروع ہوتی ہے۔ْ
رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے مقاصد کیا ہیں؟ عمران خان بے دردی سے قوم کا پیسہ خرچ کر رہا ہے، کروڑوں روپے اس مارچ کی حفاظت کیلئے خرچ ہو رہے ہیں جس کا کوئی مقصد نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران کا ہدف نئے آرمی چیف کی تقرری ہی ہے، عمران خان چاہتا تھا موجودہ حکومت آرمی چیف کی تقرری نہ کر سکے، عمران خان سوچ رہے تھے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر دباؤ بڑھائیں گے، اپنے ہر حربے میں ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کا حربہ آزمایا، عمران خان کا یہ پلان بھی فیل ہو گا اور آرمی چیف کی تقرری خوش اسلوبی سے ہو گی۔