گوجرانوالا میں عمران خان کیخلاف بینرز لگ گئے

گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بینرز لگادیےگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ گوجرانوالا پہنچ گیا ہے اور آج مارچ کا 5 واں دن ہے۔
گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پرعمران خان کےخلاف بینرز لگادیے گئے ہیں جن پر ’توشہ خانہ چور نامنظور‘ لکھا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا میں عمران خان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے، تحریک انصاف کےکارکن اورشہری خون خرابہ نہیں کریں گے، پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔