صدر مملکت نےاسلامی نظریاتی کونسل کے8 ارکان کی تقرری کی منظوری دیدی گئی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 8 ارکان کی تقرری کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون و انصاف نے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ صدر مملکت نے کونسل کے ارکان کی تقرری 3 سال کے لیے کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق راغب حسین نعیمی، ملک اللہ بخش کلیار، صاحبزادہ خالد سلطان القادری اور ظفراقبال چودھری کونسل کے رکن بن گئے۔
الطاف ابراہیم قریشی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، محمد جلال الدین اور فریدہ رحیم بھی اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن ہوں گی۔