Gadap Town Sindh Building Control Aurthority

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA گڈاپ ٹاوُن کے آصف حسین شیخ کا سپریم کورٹ اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کو چیلنج

کراچی (سید طلعت شاہ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA کا راج لارا ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور ان کی آنکھوں کا تارا غیر قانونی تعمیرات و کرپشن میں ایوارڈ یافتہ آصف حسین شیخ کا گڈاپ ٹاؤن آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں پیش قدمی۔
موصوف آصف حسین شیخ کو بذریعہ آرڈر نمبری:
SBCA/DD/
admin-P1/2020/375
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ استعمال کرنے سے روکتے ہوئے واپس بلڈنگ انسپکٹر کے عہدے ہی کی تنخواہ وصولی کا فرمان جاری کیا۔
ایک سال بھی نہ گزرا تھا کہ موصوف تحقیقاتی اداروں و سپریم کورٹ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دوبارہ نہ صرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنے بلکہ سمیع جلبانی نے انکوائری میں شامل آصف حسین شیخ کو علاقے میں تعینات کردیا۔
گڈاپ ٹاؤن میں ان درج تمام پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں جو کہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہیں-پلاٹ نمبر:-
SR 16, 17, 18 Sec 4-A
SR 23 Sec 4-A
SR 14 Sec 4-B
SR 7, 18, 20, 31, 36 Sec 4D
SR 24, 28 7-B
SR 8 Sec 7-C
SR 19, 20 Sec 7-C
SR 31 Sec 7-C
SR 7 Sec 7-D
ان پلاٹوں پر بلڈنگ قوانین تو دور کی بات ہے کسی ادارے سے کوئی جانچ پڑتال نہیں کروائی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے آصف حسین شیخ کی کرپشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ موصوف آصف حسین ماضی کی طرح ابھی بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ناقص و غیر قانونی تعمیرات پر تحقیقات میں زیر تفتیش ہیں مگر سندھ حکومت کی جانب سے ایسے حساس عہدے پر شیخ صاحب کو فائز کرنا کسی مجبوری سے کم نہیں ۔
ماضی میں کئی غیر قانونی تعمیرات حادثات کا شکار ہوئیں مگر ان موت کے سوداگروں نے کرپشن کا بازار مزید گرم کردیا۔ میڈیا رپورٹس و سماجی شخصیات نے حکومت وقت سے ان عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ بالخصوص NDMA سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں