امریکی قونصل جنرل نکول ٹیریو کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش

کراچی،یکم ستمبر: 2022: کراچی میں مقرر امریکی قونصل جنرل نکول ٹیریو نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پرحاضری دی اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قونصل جنرل ٹیریو نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کیلئے تاثراتی کتاب پرامریکی سفارتخانے کی جانب سے اپنے تاثرات درج کیئے۔

قونصل جنرل نکول ٹیریو نے نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ، “مزار قائد کا دورہ اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے عظیم ورثے کویاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرنا باعث فخر ہے۔ امریکا بانی پاکستان محمد علی جناح کے متحد اور جمہوری پاکستان کے اعلی مقصد سے سہمت ہے اور اسے نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جس میں برابری، سماجی انصاف اورمعاشی مواقع میسرہوں،  اور پاکستان کی بنیادیں انہی اقدار پر جڑیں تھیں اور یہیاقدارہمیںیکساں عزیز ہیں۔”

قونصل جنرل نکول ٹیریو نے بعد میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان اور قائد اعظم کیہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے مزارات پر حاضری دی۔ اس کے بعد انہوں نے ملحقہ میوزیم کا دورہ بھی کیا اور قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی سے متعلق نوادرات کو سراہا ۔

قونصل جنرل نے امریکی حکومت کے عزم کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری اور تعلیمی معاملات کے فروغ کے لیئے کاوشیں جاریرکھین گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ  سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کےدرمیان ثقافتی، تعلیمی اور اقتصادی تعلقات کو مزیدموثر کرنے کی لئے کام کرتی رہیں گی۔”

قونصل جنرل ٹیریو نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان بھرمیں انسانی جانوں، زراع معاش اور گھروں کے تباہ کن نقصانات پر شدید دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے برسات اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے امریکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کییکجہتی کے جذبے کے تحت، امریکہ نے، امریکی ایجنسیبرائے بینالاقوامی ترقی کے ذریعے، 30 اگست کو پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیئے 30 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا۔ اس  سے پہلے اگست کے اوائل میںامریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیئے 1.1 ملین ڈالر کی گرانٹ اور پروجیکٹ سپورٹ بھی فراہم کی گئی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد تک براہ راست امداد پہنچ سکے، تاکے ان لوگوں پر سیلاب کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں