کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے معروف عزادار عادل حسین شہید

کراچی (سید طلعت عباس) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں شیعہ نوجوان عادل حسین کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہید عادل حسین کا تعلق ساڑھے گیارہ نمبر مرکزی مسجد و امام بارگاہ محمدیہ سے تھا، جہاں وہ ایک معروف عزادار اور فعال سماجی نوجوان کے طور پر جانے جاتے تھے۔

شہید کی میت امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی منتقل کی جا رہی ہے، جہاں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی گرفتاری یا حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

علاقے میں اس واقعے کے بعد افسوس اور غم کی فضا طاری ہے، جبکہ مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے کرم بارڈر پر فتنہ انگیزی کی کوشش ناکام بنادی، 10 حملہ آور ہلاک

کرم (نمائندہ خصوصی) ایک جانب مذاکرات کی باتیں اور امن کی خواہشات، دوسری جانب انہی مذاکرات پر منافقت اور پسِ پردہ سازشیں جاری ہیں۔ زمین ہی نہیں، لوگ بھی استعمال ہورہے ہیں۔ ہم اپنے ملک میں امن چاہتے ہیں، لیکن مزید پڑھیں

تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی جانب سے تشدد کے بعد قتل۔

بنوں (ذرائع مائی نیوز) کلعدم دہشتگرد فتنہ الخوارج تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کی جانب سے گزشتہ روز بنوں سے اغوا کیے گئے مروت بیٹنی قومی تحریک کے سرکردہ رہنما حاجی فرمان اللہ، ولی اللہ اور عطاء اللہ مزید پڑھیں