حکومت سندھ کے زیر انتظام سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نواب منگریجو سسٹم کے خلاف متعلقہ اداروں کو درخواستیں دائر۔

کراچی ( طلعت شاہ) نارتھ ناظم آباد میں چند غیر مجاز تعمیرات کو جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایکشن فار ہیومینیٹی نے ان تعمیرات کے خلاف باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو درخواست نمبر:

AFH/201/24 Dated 08 October 2024.

داخل کی۔ دوسری جانب ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم صاحب کو درخواست نمبر :

AFH/202/24 Dated 08 October 2024.

جو کہ ڈی سی سینٹرل کو ڈائری نمبر:

7929/2024

کو موصول ہوئی ۔۔ ان تعمیرات کی سرپرستی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نواب منگریجو سسٹم اور نیٹ ورک کے خلاف درخواستیں تحقیقاتی اداروں سمیت کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی پیش کی گئی. مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ متعلقہ اداروں کے فرائض منصبی سے غفلت کے سبب غیر قانونی تعمیراتی مافیا کو کس کی سرپرستی حاصل ہے؟ جو پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے؟؟۔ علاقہ مکینوں کو یہ خوف ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے مداخلت نہ کرنا محض غفلت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں