کرکٹ کے میدان میں امپائر کا ایک اہم کام کھلاڑی کو آؤٹ کرنا بھی ہوتا ہے لیکن ایک بلے باز نے امپائر کو ہی میدان سے آؤٹ کر دیا۔ کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہے مگر کبھی کبھار یہ کسی بھی شخص کو شدید زخمی کرنے کا سبب بن جاتا ہے اور کئی کھلاڑی موت کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔ ایسا ہی ایک حادثاتی واقعہ آسٹریلیا میں بھی پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں میچ کے دوران بلے باز نے اتنا تیز شاٹ مارا کہ سامنے کھڑا امپائر تمام تر کوشش کے باوجود نہ بچ سکا جس کے بعد اس کو اسپتال لے جانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق پرتھ میں کرکٹ کا ایک مقامی میچ کھیلا جا رہا تھا اور اسٹرائیک اینڈ پر جارح مزاج بلے باز موجود تھا۔ بولر نے بال کرائی اور بیٹر نے اس پر اسٹریٹ ڈرائیو اتنا تیز شاٹ کھیلا کہ وہ سامنے دوسرے اینڈ پر کھڑے امپائر ٹونی ڈی بوبریگا کے چہرے پر جا لگا۔ شاٹ اتنا تیز تھا کہ امپائر کا چہرہ خون سے سرخ ہوگیا اور چہرے کا حلیہ تک بگڑ گیا۔ شدید زخمی ٹونی نوبریگا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی امپائر کے چہرے کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی تاہم ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔ بیٹر کے شاٹ سے شدید زخمی امپائر کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات اور جلد صحتیابی کی دعا کر رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سینئر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر گرفتار
- 8 ممالک کی اسرائیلی وزرا کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیانات کی مذمت
- ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- یومِ دفاع و شہدا؛ آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت، قومی اتحاد اور مضبوط دفاع کے عزم کا اعادہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






