آسٹریلین ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا ماننا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی پلیئر موجودہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل نہیں ہے۔ پیٹ کمنز اپنے پرسکون اور چبھنے والے ردعمل کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل کرائو کو خاموش کرانے کا دبنگ بیان دیا تھا اور احمد آباد کے ہجوم کو خاموش کروا کر بھی دکھایا تھا۔ بارڈرگواسکر ٹرافی سے پہلے کمنز نے ایک بار پھر بھارتی پلیئرز کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور یہ یقینی طور پر تمام مہمام پلیئرز کے حوالے سے چونکا دینے والا جواب دیا ہے جو بھارتیوں کو بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ سیریز شروع ہونے سے قبل فاکس کرکٹ کی جانب سے انٹرویو کے دوران پیٹ کمنز سے سوال پوچھا گیا کہ کون سا ہندوستانی کھلاڑی آسٹریلوی سیٹ اپ میں جگہ بنا لے گا، کمنز نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر فوری طور پر دبنگ جواب دیا “نہیں، کوئی نہیں۔” یہ سن کر نہ صرف میزبان حیران رہ گئے بلکہ یہ بات بھارتیوں کو بھی کھل گئی، یہی سوال نیتھن لیون، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ سے پوچھا گیا تو انھوں نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام لے لیا۔ نیتھن لیون نے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا، مچل مارش نے دہلی کیپٹلز کے اپنے سابق ساتھی رشبھ پنت کو چنا، ٹریوس ہیڈ نے بھارتی کپتان روہت شرما کا منتخب کیا جبکہ اسکاٹ بولانڈ نے جسپریت بمراہ کا جگہ دی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






