کراچی (طلعت شاہ) ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مقدمہ درج۔ مقدمہ ڈی جی ایس بی سی اے کے احکامات پر درج کیا گیا،
مقدمے میں ثاقب روف المعروف غیر قانونی پلاٹ نمبر بی-77 بلاک سی نارتھ ناظم آباد والے اور کاشف روف، فہد شفیق،جنید نفیس،سلمان، فیصل اور فراز بلڈر نامزد،.ضلع وسطی میں ملزمان پر غیر قانونی تعمیرات کروانے کا الزام ہے.2023 میں نگراں حکومت کی جانب سے مذکورہ ملزمان کے خلاف لیٹر پولیس کو لکھا گیا تھا۔ مگر اس نیٹ ورک کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ دوسری جانب صحافی و سوشل ورکر سید طلعت شاہ نے ضلع وسطی پلاٹ نمبر بی 77 پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالت میں کرمنل درخواست بھی داخل کی ہوئی تھی۔ جس پر کاروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔ ماضی میں ایک خط ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے اسوقت کے کراچی پولیس چیف کو لکھا گیا تھا۔ خط میں ملزمان پر ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کرانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ملزمان منظم نیٹ ورک کے ذریعے سینکڑوں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کرواچکے ہیں۔ ذرائع مائی نیوز نے انکشاف کیا ہے ملزمان ماضی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پیکیج مافیا اور سسٹم کے تحت ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے کام کرتے تھے۔ حساس اداروں سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کے لئے کھلا چیلنج۔


