اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جموں و کشمیر کے بارے میں نمائندہ خصوصی یوسف ایم الدوبے نے کہا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ان کی حمایت جاری رکھے گی۔ سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دفتر خارجہ میں سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران او آئی سی کے نمائندہ خصوصی یوسف ایم الدوبے نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بارے میں 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام واپس لے اور کشمیریوں کو ان کے جائز اور منصفانہ حق خود ارادیت سمیت ان کے حقوق دے۔ یوسف ایم الدوبے نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرنا ہے۔ نمائندہ خصوصی نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر او آئی سی کے پلیٹ فارم پر ایک پرانا ایجنڈا ہے، اسلامی تعاون تنظیم نے وقتاً فوقتاً بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میں انسانی حقوق کی صورت حال کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں جموں و کشمیر کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، او آئی سی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ان کی حمایت جاری رکھے گی۔ خیال رہے کہ او آئی سی کے نمائندہ خصوصی پاکستان کے دورے پر ہیں اور وہ آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے تاکہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی صورت حال کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا آزاد جموں و کشمیر کے مجوزہ دورے کا مقصد اس سال دسمبر میں گیمبیا میں ہونے والی 15ویں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی سربراہی کانفرنس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے حقائق اور زمینی صورت حال کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ او آئی سی کے مسئلہ جموں و کشمیر کے بارے میں نمائندہ خصوصی نے 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا جس نے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کردیا ہے۔ نمائندہ خصوصی نے یاد دلایا کہ جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر اپنے اجلاس میں جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کے بنیادی حقوق اور آزادی پر مسلسل پابندیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے جموں و کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی اور او آئی سی کے اس مقصد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن آج چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
- آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے
- ٹانک: فورسز کا آپریشن، سیشن جج کے اغواء میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
- دیامر: تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015