اسرائیل نے شمالی غزہ کی 11 لاکھ کی آبادی کو 24 گھنٹوں میں علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے حکام سے رابطوں میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشی 24 گھنٹوں میں علاقہ خالی کردیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی شہری آبادی پر 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف کرلیا۔اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں 6 روز کے دوران حماس کے ٹھکانوں پر 4 ہزار ٹن وزنی 6ہزار بم گرائے گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں کہا ہے کہ زمینی حملہ کیا گیا تو اسرائیل کی فوج کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا تھا۔ القدس کے تحفظ کے لیے ایسی مزید کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن الاقصیٰ فلڈ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ اسرائیل کی مدد کیلئے نگرانی کا طیارہ، پی 8 طیارے اور میرین کی ایک کمپنی مشرقی بحیرہ روم بھیجے گا جبکہ اسرائیل نے مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے شمالی غزہ کی 11 لاکھ آبادی کو 24 گھنٹے میں علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نےاسرائیل کی جانب سے غزہ پر فاسفورس بم پھینکنے کی تصدیق کردی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے ایک ہنگامی اپیل جاری کی ہے جس میں فلسطینیوں کی انتہائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015