بھارت میں خاتون رکشہ ڈرائیور نے پولیس افسر کی چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ای رکشہ ڈرائیور اس وقت مبینہ طور پر ایک ٹریفک پولیس افسر کو چپلوں سے مارنا شروع کردیتی ہے جب افسر نے اسے رکشہ ہٹانے کو کہا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یہ واقعہ منگل کو غازی آباد میں اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس اہلکار وجے کانت سنگھ نے ہیڈ کانسٹیبل دلیپ کمار کے ہمراہ خاتون سے کہا کہ وہ اپنا ای-رکشہ دوسری جگہ لے جائے کیونکہ اس سے ٹریفک جام ہو رہا تھا۔ خاتون ناراض ہوگئی اور اس نے پولیس اہلکار کو چپل سے مارنا شروع کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک وائرلیس سیٹ کو سڑک پر پھینک کر اسے بھی نقصان پہنچایا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک رامانند کشواہ کے مطابق متھیلیش نے گالی گلوچ کی چپل کا استعمال کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایس آئی سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل کمار نے جارحانہ انداز میں جواب دینے سے گریز کیا جبکہ عورت کی حرکتوں کے نتیجے میں اس نے سنگھ کو دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گیا اور اس کی کمر پر چوٹیں آئیں۔ خاتون کی شناخت متتھیلیش کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے گرفتار کرکے اس کا بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ رکشہ بھی ضبط کرلیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015