سعودی عرب: آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جنوب مغربی علاقے جازان کے علاقے الادبی میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ اسی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم اس حوالے سے مقامی حکام کی جانب سے متاثرین سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کھجور کے کھیت میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی اور پورا کھیت جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔ سعودی عرب میں اس بار غیر معمولی مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ اگست میں ہی مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارشوں اور طوفان کے باعث اسکول بند کردیئے گئے تھے اور آن لائن تعلیم دی گئی تھی۔