عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے: شازیہ مری

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہے، بے جا لاڈ اٹھانے کی وجہ سے لاڈلے کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کے استعفے سیاسی تنازعہ ہے ان کے حل کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے: جسٹس اطہر من اللہ 
انہون نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، کبھی کہتے ہیں استعفے دیئے ہیں کبھی کہتے ہیں استعفے نہیں دیئے یہ تماشا بند کرو، اگر استعفے نہیں دیئے تو ضمنی انتخابات میں حصہ کیوں لے رہے ہو۔