میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے: نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی، میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے۔
لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں میاں نوازشریف نے کہا کہ ”عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی، میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے۔“
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ طشتری میں رکھ کر 5 ارب ڈالر پیش کئے جارہے تھے مگر ہم نے “ ایبسولوٹلی ناٹ “ کہہ دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے کہ آج مریم میرے ساتھ بیٹھی ہیں، ایک بہادر بیٹی کی طرح انہوں نے باپ کا ساتھ دیا، مجھے مریم پر فخر ہے۔
والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں، پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک مرتبہ آکر ملتیں تو کہتیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا لیکن ان کو تسلی دیتا کہ ایسا نہیں ہو سکتا تو کہتیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلہ رہا کہ امی جان مجھ سے زیادہ پیار کرتی ہیں، جب والدہ نے جان دی تو میرے ہاتھوں میں تھیں، میں سرہانے بیٹھا ہوا تھا۔
سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی گفتگو آج شام 4 بجے نشر کی جائے گی۔