عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملکی سیاسی صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے، اس حوالے سے نوازشریف اور آصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے اور جانےکے لیے ہی ڈیل کی جاتی ہے اس لیے نوازشریف ڈیل کے منتظر ہیں اور شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں: وزیر قانون
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دفترکی سکیورٹی محفوظ نہیں توڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا۔
ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کےدفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں توDچوک کیسےمحفوظ ہوگانوازشریف ڈیل کےمنتظر،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 11, 2022





