عمران خان نے کالا قانون لا کر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زد و کوب کرنا چاہتا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
انہوں ںے یہ بیان پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان کے جواب میں دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لا کر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام میڈیا ہاؤسز اور تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک پر مسلط نہیں ہے۔