فردوس شمیم نقوی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں احتجاج و ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے فردوس شمیم سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور دیگرکارروائی مکمل کرلی ہے اور 2 ملزمان کے بیانات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسراورپراسیکیوشن سے 19 مئی کوجواب طلب کرلیا۔
دوسری جانبب تحریک انصاف کے وکلا نے ملزمان کی درخواست ضمانت بھی جمع کرادی ہے۔