تیز دھوپ سے جلد کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

موسمیاتی تبدیلی صرف ماحول پر ہی اثر انداز نہیں ہوتا بلکہ چہرے کی شادابیت اور رونق کو بھی ماند کردیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گھر سے نکلتے وقت سورج کی شعاعوں سے بچیں اور صبح دوپہر اور شام چہرے کی شادابیت اور رونق برقرار رکھنے کےلیے سن بلاک کا استعمال کریں۔
ماہر امراض جلد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لوکیشن ایسی ہے کہ گرمیوں سورج کی روشنی براہ راست ہم پر پڑتی ہیں جو بہت زیادہ نقصان دہ اثرات ہماری جلد پر چھوڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں سے نکلتے وقت سن بلاک کا استعمال لازمی کریں اور اپنی گاڑیوں بھی سن بلاک اسکرین لگائیں اور پانی بھی زیادہ سے زیادہ پیئے۔
ماہرین کے مطابق سن بلاک لگانے سے چہرے کی متاثرہ جلد صحتیاب ہوتی ہے۔
 

کیٹاگری میں : صحت