سرسید پولیس کا کرمنل سے مقابلہ،1ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

کراچی(مائی نیوز)سرسید پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت گرفتار-پولیس مقابلہ سیکٹر 7A کے عقب بلال کالونی تورا بورا کے پاس ہوا-گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت ملازمان نے ملزم کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا-ملزم نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہونے لگا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا-گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سلیمان عرف کچھیا ولد ہاتم م کے نام سے ہوئی-ملزم کے قبضہ سے 1 عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ لوڈ میگزین اور اور پرس برآمد-ملزم سے ابتدائی انٹیروگیشن میں معلوم ہوا کہ وہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے.زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال روانہ کیا اسلحہ کو علاقہ پولیس نے قبضے میں لے لیا مزید انٹیروگیشن جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں