کیا آپ کو بھی جوڑوں میں شدید درد ہوتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ آپ کے جسم میں یورک ایسڈ کی بڑھی ہوئی مقدار بھی ہوسکتی ہے لیکن اس پر قدرتی طور پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یورک ایسڈ کا بننا عام سی بات ہے جو پیشاب کے ذریعے جسم سے نکل جاتا ہے لیکن طرز زندگی کی وجہ سے یورک ایسڈ جسم سے صحیح طرح سے خارج نہیں ہوپاتا اور پھر یہ جوڑوں میں جمع ہوکر تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ پہلے وقتوں میں بڑی عمر کے افراد میں یورک ایسڈ کے بڑھنے کی شکایات سامنے آتی تھیں لیکن اب جوانوں میں بھی یورک ایسڈ بڑھنے کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ویسے تو اس کا ٹیسٹ اور طبی علاج ضروری ہے لیکن چند مشروبات ایسے بھی ہیں جو آپ کو اس بیماری سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ لیموں پانی لیموں قدرتی طور پر وٹامن سی کا خزانہ ہے جو انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر بہت سی بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، یہی وٹامن سی یورک ایسڈ کو بھی جسم سے نکالنے میں مدد فراہم کرکے جوڑوں کو تکلیف سے بچاتا ہے۔ صبح سویرے نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے آپ یورک ایسڈ سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہلدی والا دودھ دودھ کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ ہلدی سوزش سے لڑنے کی خاصیت رکھتی ہے۔ ہلدی والا دودھ جسم سے یورک ایسڈ کو خارج کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔ کھیرے کا جوس قدرت نے کھیرے میں 90 فیصد پانی رکھا ہے، کھیرے کا جوس پینے سے یورک ایسڈ کے جسم سے اخراج میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کھیرے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، کھیرے کا جوس گرمیوں میں جسم کو پانی کی کمی سے بھی بچا سکتا ہے۔ گرین ٹی گرین ٹی اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ ہے جس کے استعمال سے ناصرف جلدِ اچھی ہوتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے یورک ایسڈ کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شاہد آفریدی کوسندھ پولیس میں اہم ذمہ داری مل گئی
- پاکستان کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ؛ انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزٹ ویزے پر یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
- آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ مکمل، نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کی قیمتوں کی متعلق بڑی خبر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






