پوری دنیا میں عام استعمال ہونے والی پیاز اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہے۔ اسے زیرِ زمین اگنے والا شفا خانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ڈاکٹرہوں یا حکیم، پیاز کو شفا بخش قرار دیتے ہیں کیونکہ اب بھی اس کے اہم طبی فوائد سامنے آرہے ہیں۔ ان میں سے پیاز کے چند فوائد یہ ہیں: اینٹی آکسیڈنٹس پیاز بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ ہے جن میں قابلِ ذکر’کیورسیٹن’ نمایاں ہے۔ یہ بدن کے اندر آکسڈیٹوو اسٹریس کم کرتا ہے۔ اس سے اندرونی سوزش کم ہوتی ہے اور کئی دیرینہ امراض کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پیاز، غذائی پاور ہاؤس پیاز میں بہت سے وٹام، معدنیات اور دیگر ضروری اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام اجزا صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ ان میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، پوٹاشیئم اور فولیٹ بڑی مقدار میں موجود ہیں۔ ان تمام اجزا کی اہمیت اپنی جگہ ہے جو پیاز کو صحت کا ایک قدرتی سپلیمنٹ بناتے ہیں۔ دل کی محافظ پیاز پیاز میں موجود اجزا بلڈ پریشر کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بلڈ پریشر کم ہونے سے دل ودماغ کے پورے نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یوں آپ صحت مند بلڈ پریشر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل کے دورے اور فالج کے ممکنہ حملوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ سرطان سے بچائے کئی سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ پیاز متعدد اقسام کے کینسر سے بچاتی ہے۔ ان میں نظامِ ہاضمہ اور بڑی آنت کے کینسر قابلِ ذکر ہیں۔ اس میں موجود ‘کیورسیٹن’ اور ‘فیسیٹائن’ سمیت دیگر کئی قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں جو سرطان کے حملے کو پسپا کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ خود سرطان کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ امنیاتی نظام کو مضبوط کرے پیاز میں موجود وٹامن سی کی غیرمعمولی مقدار پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وٹامن سی امنیاتی نظام کو توانا کرتی ہے۔ یہ وٹامن جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ اسی لیے پیاز کا یہ پہلو بھی نہایت اہم ہے۔ نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید پیاز میں فائبر(قدرتی ریشوں) کی وجہ سے پیٹ اور نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بہترین قبض کشا سبزی بھی ہے۔ جلد اور بالوں کی افزائش سلفر اور دیگر اہم اجزا کی شکل میں پیاز حسن آور بھی ہے۔ سلفرسے بال مضبوط ہوتے ہیں اور جلد تروتازہ دکھائی دیتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






