وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ احتجاج ہو رہا ہے اور ہر صورت ہوگا، 24 نومبرکو اسلام آباد جائیں گے۔ احتجاج کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، عمران خان کی رہائی کے بعد ہی مذاکرات ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد ہی مذاکرات ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، دھمکیوں سےمذاکرات نہیں ہوتے، خیبرپختونخوا حکومت سے سرکاری معاملات پر رابطہ رہتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پیش ہوئے، عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا اس پر عمل کریں گے، ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی احتجاجی کیفیت تھی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریڈزون اور ڈی چوک کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ ہے، عوام غور کریں ہر اہم قومی موقع پر احتجاج کی کال کیوں دی جاتی ہے؟ خاص مواقع پر احتجاج اور دھرنوں کی کال کیوں دی جاتی ہے؟ بیلاروس کا وفد بھی 24نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، امن و امان یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن اقدام کریں گے، احتجاج کو کوئی نہیں روکتا، اسلام آباد آکر ہی احتجاج کا کیا مقصد ہے، اگر آپ نے احتجاج کرنا ہے تو جہاں آپ ہیں وہیں احتجاج کریں، اسلام آباد آکر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ این او سی کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، عمران خان سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، دھمکیوں سےمذاکرات نہیں ہوتے، خیبرپختونخوا حکومت سے سرکاری معاملات پر رابطہ رہتا ہے، میں اس حق میں ہوں کہ بات چیت ہونی چاہیے، کسی ایک پارٹی سے نہیں، جس کو بھی کوئی ایشو ہے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، ڈیڈلائن تب ہوتی ہے جب مذاکرات ہوتے ہیں،کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بالواسطہ مذاکرات: پاکستان کی سہولت کاری میں ایران–امریکا مکالمہ
- راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی شہر میں داخلے کی اجازت
- صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کی شدید مذمت
- پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کو پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 6 وکٹ سے ہرا دیا
- اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان نہیں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے دورۂ منسوخ کرنے کا اعلان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






