موٹاپے اور ذیابیطس جیسے مسائل سے ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو رات کو کھانے کے بعد ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھنے کی بجائے چند منٹ کی چہل قدمی کو عادت بنالیں۔ یہ بات نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر افراد رات کو کھانے کے بعد ٹی وی اسکرین کے سامنے جم کر بیٹھ جاتے ہیں جو کہ انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ماضی میں بڑے بوڑھے رات کو کھانے کے بعد چہل قدمی کا مشورہ دیتے تھے جسے اچھے ہاضمے کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاتا تھا۔ تاہم اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد 15 منٹ کی چہل قدمی سے ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار افراد میں بلڈشوگر لیول تیزی سے نہیں بڑھتا اور یہ اس حوالے سے دن بھر میں 45 منٹ کی چہل قدمی سے زیادہ موثر ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کھانے کے بعد جسم میں انسولین کا اخراج ہوتا ہے اور عام طور پر لوگ رات کو زیادہ کیلوریز جزو بدن بناتے ہیں، جس کے بعد وہ کچھ کرنے کی بجائے بیٹھ جاتے ہیں، جس سے بلڈ گلوکوز لیول اوپر جاتا ہے اور گھنٹوں تک نیچے نہیں آتا۔ انہوں نے بتایا کہ کھانے کے بعد چند منٹ کی چہل قدمی کے دوران ہمارا جسم گلوکوز کو توانائی کے لیے استعمال کرتا ہے اور دوران خون میں اس کی سطح کم ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں بلڈشوگر لیول نہیں بڑھتا۔ تو کھانے کے بعد 15 منٹ سے آدھے گھنٹے کی چہل قدمی بلڈشوگر لیول بڑھنے اور ذیابیطس کے مرض سے بچاسکتی ہے جبکہ جسمانی سرگرمیاں اضافی جسمانی وزن کے مسئلے کو بھی پیدا نہیں ہونے دیتیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015