خیبر: وادی تیراہ میں فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور گرفتار دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک اور گرفتار دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے سروکئی میں ایک اور دہشتگرد کارروائی کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے دو بہادر سپاہی بنارس خان اور عبدالکریم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔