محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں117 آپریشن کیے، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردکو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی لاہور، رحیم یار خان، بہاولپور اور سرگودھا میں کی گئی، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، 3 ڈیٹونیٹر، دستی بم، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ دہشت گردوں کی شناخت آغا، نعمان، عطاالرحمان اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت صدیق، شاہنواز، سفیان، صفدر، عبدالحق اور قاسم افغانی کے نام سے ہوئی، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پرویز الہٰی کو گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشتسیں دوبارہ انہی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی: سپریم کورٹ
- زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے: وزیر خزانہ
- کھیرے کا پانی کن بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے؟
- معروف اداکارہ نے خاموشی سے منگنی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015