لاہور کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور 12 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی سے مزیدتفتیش درکار ہے لہٰذا عدالت ریمانڈ فراہم کرے۔ دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ ضمنی کے مطابق پرویز الٰہی کواینٹی کرپشن ٹیم لے کر ان کی رہائش گاہ گئی اور پرویز الٰہی نےاپنے بیڈروم میں دراز سے 41 لاکھ روپے ریکورکروائے، ضمنی میں وقت کا ذکرنہیں اور نہ ہی تھانے سے روانگی کا ذکر کیا گیا ہے۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے اپنے مؤکل کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کے ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015